بسکٹ میں سوراخ کیوں ہوتے ہیں؟

بسکٹ میں سوراخ کیوں ہوتے ہیں؟
بسکٹ کا شمار ہلکی پھلکی غذاؤں میں ہوتا ہے۔ بسکٹ کو بچوں کے ساتھ بڑے بھی بہت شوق سے کھاتے ہیں۔ اس کے علاوہ مہمانوں کی تواضع کےلیے بھی اکثر بسکٹ رکھے جاتے ہیں۔ لیکن بسکٹ کھاتے وقت کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ بسکٹ پر ننھے ننھے سوراخ کیوں ہوتے ہیں؟
بسکٹوں کی تیاری کے وقت اوون (تندور) میں ڈالنے سے قبل اس کے آٹے میں اوپری سطح پرننھے ننھے سوراخ کیے جاتے ہیں۔ یہ سوراخ اس لیے کیے جاتے ہیں تاکہ اوون میں جب بسکٹوں کے پکنے کا مرحلہ شروع ہو تو اندر بننے والی بھاپ ان سوراخوں کے ذریعے باہر نکل جائے۔ اگر یہ بھاپ باہر نہ نکلے تو بسکٹوں کے ٹوٹنے اور ان پر بدنما نشانات پڑنے کا خطرہ ہوتا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

جب مرغ بانگ دیتا ہے تو اللہ کی رحمت طلب کرو

حضرت حوا کی پیدائش

مدرسے کا نوجوان لڑکا اور خوبصورت عورت کے عشق کی نصیحت آمیز کہانی