حضرت عیسی علیہ السلام کا نزول کب ہوگا؟کہاں ہوگا
حضرت عیسی علیہ السلام کا نزول کب ہوگا؟کہاں ہوگا؟کیسے ہوگا؟ کیوں ہوگا؟آپ اس دنیا میں آکر کیا کریں گے؟ نیز امام مہدی کون ہیں؟کیا وہی عیسی علیہ السلام ہی ہیں؟ کیا کوئی الگ شخصیت کا نام ہے؟کیا وہ اس دنیا میں پہلی بار آئیں گے؟ان سوالات کے بارے میں ذرا تفصیل سے بتائیں۔ کیا یاجوج ماجوج اور دجال کا زمانہ ایک ہی ہے؟یا ان میں کتنا فاصلہ ہے؟اس طرح کی پوری معلومات ب آخری زمانہ میں قربِ قیامت حضرت مہدی رضی اللہ عنہ کا ظہور ہوگا، ان کے ظہور کے ۷/ سال بعد دجال نکلے گا، اس کے بعد اس کو قتل کرنے کے لیے حضرت عیسیٰ علیہ السلام آسمان سے نازل ہوں گے۔ وإنہ سینزل قبل یومِ القیامة کما دلت علیہ الأحادیث المتواترة (تفسیر ابن کثیر مع البغوي) (آپ کے مسائل اور ان کا حل: ۱/۲۷۴) (۲) حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا نزول دمشق میں ہوگا، عین اس وقت جب کہ نماز فجر کی اقامت ہوچکی ہوگی، جامع دمشق کے شرقی منارہ کے پاس نزول فرمائیں گے۔ آپ علیہ السلام اپنی دونوں ہتھیلیاں فرشتوں کے پروں پر رکھے ہوئے ہوں گے، ان کی تشریف آوری پر امام مہدی (جو مصلے پر جاچکے ہوں گے) پیچھے ہٹ جائیں گے اور ان سے امامت کی درخواست کریں گے، مگر آپ علیہ ا...
Comments
Post a Comment